پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا متعدد کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ

نور عالم خان ان دنوں پوری طرح ایکشن میں نظر آرہے ہیں -ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت زیادہ فرسٹریشن کا شکار ہیں ان کا لہجہ بھی بہت تلخ ہوگیا ہے ایسی ہی کچھ حالت راجہ ریاض کی بھی ہے – اس کی جھلک دونوں افراد کی اسمبلی کے فلور پر تقاریر سے عیاں ہے – اس سے پہلے انھوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کے کرتا دھرتا کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور اب پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے لائیو میچ دکھانے والے نجی ٹی وی چینلز کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ پی اے سی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے اسلام آباد کلب اور مذکورہ نجی ٹی وی چینلز کی آڈٹ رپورٹس طلب کرنے مطالبہ کیا۔

 

 

اس کے علاوہ اوگر ا، نیپرا اور پی ٹی سی ایل سمیت متعدد کمپنیوں کے آڈٹ کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ رپورٹ کے مطابق پی اے سی کی طرف سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ان وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کا ذکر کیا گیا ہے جن کے آڈٹ نہیں ہوتے۔
اس خط کے نتیجے میں وزیراعظم نے پی اے سی کی اس تجویز کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وزارتوں اور اداروں کو اس سلسلے میں معاونت کرنے کی ہدایت کردی ۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور