پاک و ہند کی تقسیم کے باعث بچھڑنے والے سگے بھائیوں کی 75 سال بعد ملاقات

برصغیر کی تقسیم کے 74 سال بعد دو سگے بھائی جو پاکستان اور ہندوستان کی تقسیم کے باعث جدا ہو گئے تھے کرتار پور کوریڈور پر دوبارہ اکٹھے ہوئے ۔

پاکستان کے فیصل آباد کے رہائشی صدیق نے منگل کو اپنے بڑے بھائی حبیب سے ملاقات کی جو بھارتی پنجاب کے علاقے پھولن وال سے کرتار پور پہنچے تھے۔

دونوں بھائی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور 74 سال بعد دوبارہ ملنے پر اپنے انسؤں پر قابو نہ رکھ سکے ۔ انہوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ساتھ گزارے بچپن کی یادیں تازہ کیں۔

ان کے دوبارہ ملاپ کے دوران، حبیب نے کرتار پور کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ راہداری ہی وہ واحد ذریعہ تھا جس نے انہیں دوبارہ ملایا اور یہ دوسرے الگ ہوئے خاندانوں کو بھی دوبارہ ملانے میں مدد کرے گا۔اس نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا کہ وہ راہداری کے ذریعے ملاقات جاری رکھیں گے۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی