پاکستان میں گزشتہ 9 ماہ میں پاکستانیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بیان سے باہر ہے -مجرموں کو جس طرح کا ریلیف دیا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اب تو اس پر پی ڈی کے رہنما بھی کھل کر بولنے لگے ہیں -سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد صحافیوں نے بھی لب کشائی شروع کی ہے اور اب پاک فوج کے سابق میجر نے ایک حیران کن خبر بریک کی ہے جس پر عمران ریاض خان نے پاک فوج کے ترجمان سے اس خبر پر جواب یا وضاحت یا تردید مانگی ہے
سینئر صحافی اور ولاگر عمران ریاض خان نے 500 سے زائد افسران کے استعفوں سے متعلق اطلاعات پر پاک فوج کے ترجمان کا ردعمل پوچھ لیااپنے ایک ٹوئیٹ میں عمرا ن ریاض خان نے لکھا کہ ” میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے بقول حالات کے پیش نظر پاک فوج کے 5000 سے زائد آفیسرز اپنے استعفے جمع کروا چکے ہیں۔
یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کیا یہ روٹین کا معاملہ ہے یا واقعی حالات کی ستم ظریفی ؟ اس ادارے میں جانے کے تو نوجوان خواب دیکھتے ہیں”-خدا کرے یہ خبر جھوٹ ہو کیونکہ پاک فوج ہمارا فخر تھی اور انشاءاللہ ہمیشہ رہےگی مگر اس کے لیے جنرل عاصم منیر کو عوامی امنگوں کا خیال رکھان پڑے گا جیسا پچھلے 9 ماہ قوم کے ارمانوں کا خون بہایا گیا – بچوں اور خواتین پر شیلنگ کروائی گئی اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو فوج کی عزت میں اور کمی ہوجائے گی –