پاک فوج کے 2 افسران ارض پاکستان پر قربان

پاکستان میں دہشت گردوں اور سیکیوریٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے -شرپسند پاکستان کا سکون برباد کرنے پر تلے ہیں جبکہ فوجی جوان مادر وطن کے چپے چپے کو محفوظ بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کررہے ہیں -آج ایک بار پھر شرپسندوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا -جس میں پاک فوج کے 5 جوان اور 2 اعلیٰ افسر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے – شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

حوالدار صابر سکنہ خیبر، نائیک خورشید سکنہ لکی مروت اور سپاہی ناصر کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔ سپاہی راجا سکنہ کوہاٹ اور سپاہی سجاد کی ایبٹ آباد میں نماز جنازہ پڑھائی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آج دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد سمیت 7 فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے، سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشت گرد بھی جہنم واصل ہوئے تھے۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب