راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے جمعہ کے روز پاکستانی تمغہ جیتنے والے نوح دستگیر بٹ اور شاہ حسین شاہ کو مسلح افواج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی۔
“پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر اور شاہ حسین شاہ کو کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ پاکستان زندہ باد” ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویٹ لفٹر نوح نے کامن ویلتھ گیمز میں 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ رقم کی اور جاری عالمی ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔
جبکہ جوڈو کھلاڑی حسین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اپنے جنوبی افریقی حریف کو مات دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔