پاک فوج اور پاکستان پولیس کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان

مادر وطن کے تحفظ کی قسم کھاکر دھرتی کے ایک ایک چپے کی حفاظت کرنے ولے پاک فوج کے جوانوںاور پولیس اہل کاروں کو اس عہد کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے اور پاکستان کے باہر اور اندر بیٹھے دشمن ان کی جان کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور یہ وطن میں لگائی جانے والی ہر آگ کو اپنے لہو سے بجھانے میں مصروف عمل ہیں ایسا ہی ایک اور واقعہ بلوچستان میں پیش آیا جبشدت پسندوں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب سیکیورٹی پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ راولپنڈی میں بھی پیش آیا جہاں ایک پولیس کے جوانکانسٹیبل خرم بھی وطن دشنوں کے انتقام کی بھینٹ چھڑھ گیا

منگل کو دہشت گردوں کے ایک گروپ نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آوروں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ تاہم ایک فوجی شہید ہوگیا۔

اس کی شناخت لانس نائیک ظہیر احمد کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق نوشکی سے تھا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی چوکی پر حملے میں دو فوجی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے فوجیوں کی شناخت نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف کے نام سے کی، دونوں نان کمیشنڈ افسر تھے۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت