پاک بھارت میچ دیکھنے آئی اداکارہ اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری ہوگیا

بھارت کے شہر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارت اداکارہ اروشی روٹیلا کا آئی فون کسی نے غائب کردیا -اور یوں ان کے میچ جیتنے کی خوشی غم میں بدل گئی -اروشی نے اپنے فون کے حوالے سے مداحوں سے اپیل کی ان کے فون کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں –
بھار تی شہر احمد آباد کے نریندر ا مودی سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے مہنگے ترین آئی فون سے محروم ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مدد کی درخواست کی گئی ہے، پوسٹ میں اروشی نے بتایا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔اب بھلا آئی فون ہو اور اس پر سونے کا غلاف بھی چڑھا ہو تو کون پاگل اس فون کو واپس کرے گا -البتہ اگر اروشی روٹیلا اس فون کے حساب سے کوئی دوستی یا ملاقات جیسی کوئی زبردست آفر دیتی ہیں تو شائید اس وارداتیے کادل موم ہوجائے -یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اروشی نے صرف خبروں میں آنے کے لیے یہ خبر وائرل کی ہو -یہ تو اچھا ہوا کہ نسیم شاہ اس میچ میں نہیں تھے ورنہ بھارتی لوگوں عوام نے اس کا الزام نسیم شاہ پر عائید کردینا تھا -جبکہ پاکستانی عوام کا کہنا ہوتا کہ اروشی نے محبت کی نشانی کے طور پر اپنا آئی فون خود نسیم شاہ کو دیا ہے –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس