پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم یوں تو 11 مرتبہ مسلسل سیریز جیتنے والی واحد ٹیم ہے مگر بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میں اس کی کارکردگی مایوس کن ہے -انڈیا پاکستان کے درمیان 12 میچز کھیلے گئے ان میں سے 9 میچ بھارت نے جبکہ 3 پاکستان نے جیتے ہیں-
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کل 9 جون کو نیویارک کے نساو کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 13ویں بار مدمقابل ہوں گے، اب تک کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جو 12 میں سے 9 میچز جیت چکی ہے، جبکہ پاکستان کو صرف 3 میں کامیابی حاصل ہوئی۔
اگرچہ امریکہ سے ہارنے کے بعد پاکستانی قوم کی میچ میں وہ دلچسپی تو نہیں رہی تاہم بھارت کے ساتھ میچ کا انتظار ہونا تو فطرت میں شامل ہے -اور اگر پاکستان بھارت کو ہرا دیتا ہے تو پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی زیرو سے پھر ہیرو بن سکتے ہیں – امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا میچ نیویارک کے نساو کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔پاک – بھارت ٹاکرے کے لئے نیویارک میں موجود پاکستان اور بھارتی شہریوں کے درمیان بھرپور جوش وخروش پایا جاتا ہے، اس مقابلے کی ٹکٹ 20 ہزار امریکی ڈالر ہونے کے باوجود شائقین کرکٹ ہرحال میں اس مقابلے کو سٹیڈیم میں بیٹھ کر براہ راست دیکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مقابلوں میں مدمقابل ہوتے ہیں، آخری بار دونوں ٹیموں کا ٹاکرا آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں ہوا تھا، میلبرن میں ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔جبکہ پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کے فائنل میں بھی بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 4 رنز سے پاکستان کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی تھی –
پاک بھارت مقابلہ: ٹی- ٹونٹی میچز میں کون کتنی بار جیتا؟
26