پاک بحریہ نے سری لنکن بحریہ کے ساتھ دوطرفہ مشق شیر سٹار میں شرکت کی

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے سری لنکن بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق شیر اسٹار میں شرکت کے لیے کولمبو کا دورہ کیا۔

پی این ایس طغرل کے سی او نے سری لنکا نیوی کے ویسٹرن نیول ایریا کے سربراہ سے ملاقات کی اور سی این ایس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو تہنیت پیش کی۔

اس ہفتے کے شروع میں پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے تیما، گھانا کا دورہ کیا اور ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا۔

پاک ڈیفنس اتاشی اور گھانا کے نیول حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

بندرگاہ کے دورے کے دوران، مشن سی ڈی آر نے سی او کے ہمراہ میزبان ملک کے فوجی معززین سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب