پاک آرمی چیف کے لیے یو اے ای کی جانب سے “آرڈر آف دی یونین “ایوارڈ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ہے۔یہ تمغہ آرمی چیف کو اس وقت دیا گیا جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

ٹویٹر پر اعزازی لمحات کا اشتراک کرتے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے آفیشل پیج نے لکھا، “#COAS نے UAE کے صدر H.H شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی