پاکستان نے ہانگ کانگ کو 68 رنز سے ہراکر ایشین گیمز کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔اس طرح کرکٹ میں پاکستان کے تمغہ جیتنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں –
ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی#WENews #Pakistan #AsianGames
مزید جانیں: https://t.co/4hdPBwueiv pic.twitter.com/7EIcPqqYbP— WE News (@WENewsPk) October 3, 2023
سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے6 اکتوبر کو ہوگا، چین کے شہر ہانگزو کی زی جیانگ یونیورسٹی کرکٹ فیلڈ میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی پاکستان کا آغاز تو بہت مایوس کن تھا اور صرف 54 رنز پر آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی -مگر پھر ٹیم کے مڈل آرڈر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اس موقع پر آصف علی، عرفات منہاس اور عامر جمال کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے نتیجے میں پاکستان شاہیز 160 کے سکور تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، آصف علی نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے25 رنز بنائے۔عرفات منہاس نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 25رنز سکور کیے۔عامرجمال نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 41 رنز بنائے ان کی اننگز میں2 چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔-پاکستان نے 20 اوورز میں 160 رنز بنائے
جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ا