پاکستان کے 18 لوگوں کے اکاؤنٹ میں 4 ہزار ارب روپے پڑے ہیں

امیر جماعت پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ میرے پاس فہرست ہے جس میں 18 لوگوں کے اکاؤ نٹ میں 4 ہزار ارب روپے بینکوں میں پڑے ہیں، ان لوگوں میں سیاست دان اور مسلح افواج کے افسران شامل ہیں۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ججز، جرنیل، بیورو کریٹس اور سیاستدان قربانی دیں، ہمارے ملکی ادارے ان طاقت ور لوگوں سے پیسے نکلوانے کے لیے بے بس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی میں 34 فیصد اضافہ ہوگیا، 160 روپے فی کلو آٹا ہو تو ایک سربراہ کیسے دس بارہ بندوں کی کفالت کرسکتا ہے۔ انھوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ ابھی مزید 650 بلین کے ٹیکز کا بوجھ بھی عوام پر ہی ڈالا جائے گا۔سراج الحق نے کہا کہ لگتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے گی۔ پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی حکومت مخالف ریلیاں نکالتی تھی لیکن پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی حکومت بھی سو فیصد ناکام ہوگئی۔پاکستان کو مشکلات سے صرف جماعت اسلامی ہی باہر نکا سکتی ہے -کیونکہ غریب کی آواز صرف غریب ہی اٹھا سکتا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی