پاکستان کے ہر شہری کو مثبت آزادیِ اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے ؛کاکڑ

انوار الحق کاکڑ نے ایک بار پھر ایک انٹرویو کے بعد نوجونوں کے سوالات سنے اور ان کے جوابات دیے – نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادیِ اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادیِ اظہار کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔مگر افسوس ایسا بالکل نہیں ہے لوگوں کے منہ کو تالے لگا دیے گئے ہیں -اگر کوئی بات خواہ وہ مثبت سوچ کے بھی ساتھ کی جائےحکومت یا اہم عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو پسند نہ آئے تو اس غریب کا مقدر سوجاتا ہے -اور اس کے ساتھ بہت برا برتاؤ کیا جاتا ہے یہی بات عوام کو بہت دکھی کررہی ہے –

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جو بھی حکومت میں آتا ہے اسے آزادی اظہار رائے زہر لگتا ہے، آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، انھوں نے ایک بار پھر ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل کو آگے بڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں، طلبہ سے گفتگو کر کے خوشی ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، یہاں کسی ماں کو گولیاں لگی ہیں تو یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے، گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ پر عمل نہیں ہو گا تو ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمارے ملک میں اقلیتوں سمیت سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، مذہب یا زبان کی بنیاد پر تفریق اور نسل پرستی کے خلاف ہیں۔ پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے لوگ حکومت پر تنقید کررہے ہیں جو ان کا حق ہے مگر اس کی بھی اجازت نہیں دی جارہی –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور