پاکستان کے کپتان بابراعظم ٹیم سلیکشن سے ناخوش کیوں؟

دنیا میں سب سے زیادہ دلچسپی سے دیکھے جانے والے ٹی 20 کا آغاز 17 اکتوبر سے ہورہا ہے -ساری دنیا کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے مگر پاکستان میں ٹیم سلیکشن کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم سمیت سب ناخوش دکھائی دے رہے ہیں -تجربہ کار شعیب ملک شرجیل خان اور ورلڈ کپ کپ میں ڈبل سنچری بنانے والے فخر زمان کی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے احمقانہ فیصلے سے پوری قوم اضطراب اور مایوسی کا شکار ہے اگر پاکستان ٹورنامنٹ میں برا پرفارم کرتا ہے تو ساری ذمہ داری رمیز راجا پر ہی آئے گی -پاکستانی کپتان بابر اعظم مبینہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بابر اعظم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

image source: Geo Super TV

یہ بات سامنے آئی کہ بابر اعظم پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اعظم خان اور صہیب مقصود کی شمولیت سے ناخوش ہیں۔چیف سلیکٹر نے رمیز راجہ سے مشاورت کے بعد خان اور مقصود کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ذرائع نے مزید کہا کہ بابر اعظم فہیم اشرف اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں تھے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ بابر اعظم نے ٹیم سلیکشن پر بات کرنے کے لیے راجہ سے رابطہ کیا تاہم ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ٹیم سلیکشن کے ذریعے بابر اعظم کو پیغام بھیجا گیا کہ وہ اس بات پر توجہ دینے کی بجائے کھیل پر زیادہ توجہ دیں کہ کون سے کھلاڑی شامل ہیں یا نہیں۔

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعات اور ٹیم کے انتخاب پر ان کے تحفظات کی وجہ سے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مصباح الحق بھی اعظم خان کو ٹیم میں شامل کرنے پر خوش نہیں تھے۔ مبینہ طور پر ان کا پی سی بی کے سی ای او وسیم خان سے ٹیم سلیکشن پربحث ہوئی

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ٹھیک ایک دن پہلے مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے