پاکستان کے نوح دستگیربٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109+ ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا اس طرح کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد 2 ہوگئی پاکستان مین پہلوانوں کا شہر کہلانے والے گجرانوالہ کے نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔

  نوح دستگیر کی کامیابیوں کا تسلسل بہتری کے ساتھ 2018 سے جاری ہے پہلے انھوں نے پاکستان کیلئے برانز میڈل جیتا تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونیوالی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا تھاجبکہ اس بار انھوں نے اپنے تمام حریفوں کو مات دے کر یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے نوح دستگیر کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 7 سال سے گولڈ جیتنے کے خواہش مند تھے آج قوم کی دعاؤں سے اللہ نے میری یہ خواہش پوری کردی اب ان کی نظر اولمپکس گولڈ پر ہوگی

حکومت پاکستان کی جانب سے نوح دستگیر کے لیے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے