پاکستان کے نامور کرکٹر جاوید میں داد کی طبیعت ناساز “: ہسپتال منتقل

پاکستان کے سابقہ کپتان اور شارجہ میں چھکا لگا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر شہرت پانے والے کھلاڑی جاوید میاں داد علیل ہوگئے -لیجنڈکرکٹر جاوید میانداد کی طبیعت ناسازہو گئی، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق جاوید میانداد کو کچھ دیر بعد موٹروے پولیس کے پروگرام میں شرکت کرنا تھی ، مگر اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جاوید میانداد اچانک چکر آنے پر گر گئے تھے -جاوید میانداد کو موٹروے پولیس نے ہسپتال منتقل کیا،موٹروے پولیس کی ٹیم بھی جاوید میانداد کے ہمراہ ہسپتال میں موجود ہے ۔
جاوید میاں داد اس ٹیم کے نائب کپتان بھی رہے جس نے 1992 میں عمران خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ جیتا تھا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز