پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو ہم سے بچھڑے 1 سال ہوگیا

آج سے ایک سال قبل پاکستانیوں کو ایک انتہائی دلخراش خبر سسننے کو ملی جب پورے میڈیا نے بتایا کہ کینیا میں پاکستان کے نام ور صحافی قتل کردیے گئے -آج ان کو دنیا سے رخصت ہوئے پورا ایک سال ہوگیا -سینیئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ، بتایا گیا تھا کہ کینیا کی پولیس نے ان کو ایک خطرناک ملزم جان کر قتل کردیا تھا ۔23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پیش آنے والے اس واقعے کو بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ۔

 

 

پاکستانی سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا۔اس وقت سے آج تک ان کی قبر پر لوگ آتے ہیں اور سال بھر سے ان کی قبر پھولوں سے لدی رہتی ہے اور پوری قوم کی جانب سے ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے –

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل