وسیم اکرم کی طرح ڈرامائی طور پر ٹرائل دے کر پہلے پی ایس ایل اور پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤوف شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں -اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے چرچے عروج پر ہیں ،پہلے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا کارڈ وائرل ہوا اور اب ان کے لباس پر گفتگو ہورہی ہے کہ وہ کیسا لباس زیب تن کریں گے ۔ حارث رؤؤف اگلے ماہ جولائی میں مزنا مسعود کو دلہن بنانے کے لیے بارات لے جائیں گے، بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔
اپنی شادی کے حوالے سے حارث رؤف نے ایک نجی ٹی وی چینل ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان کی شادی میں شریک ہوں گے۔ اگرچہ جولائی کے ماہ میں زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا دورے پر مصروف ہوں گے لیکن سری لنکا جانے سے قبل ولیمے کی تقریب ہوجائے گی لہٰذا زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے حوالے سے حارث کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کارڈ بنایا ہے بہت اچھا بنایا ہے انھیں چاہیے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں ہے جو بھی ملا وہ پہن لوں گا۔