کوئی تصور نہیں کرسکتا کہ جون کی یکم تاریخ کو اتنا موسم سرد ہوجائے کہ گھر کے پنکھے بھی بند کرکے سونا پڑے مگر گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے یہ کرشمہ کر دکھایا -اسی لیے کہتے ہیں کہ پاک رب جو چاہتا ہے کردیتا ہے –
ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا لاہور .ملتان منڈی بہاؤالدین ،جہلم اور راولپنڈی میں بادل کھل کر برسے آج بھی بعض شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے -۔محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ اس کے علاوہ نکیال آزاد کشمیر، ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔جبکہ پہاڑوں پر بھی برف باری کی خبریں میڈیا پر سنی گئی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال جون کا مہینہ بھی اچھی طرح گزر جائے گا اور پھر مون سون کی آمد سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا اور گرمی کا زور ٹوٹا ہی رہے گا –