پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کا آغاز ہوگیا ; اس بار سردی خون جمادینے والی ہو گی : تیاری پکڑلیں گرم کپڑے ابھی سے خرید لیں;

صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے شہروں بٹگرام اور مانسہرہ جبکہ ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ حصے ، اور پنجاب کے نتھیاگلی میں پیر سے شروع ہونے والی سیزن کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا جو منگل کو بھی جاری رہا اس برف باری کا اثر پاکستان بھر پر پڑا اور اس کے باعث کے پی ، آزاد کشمیر اور پنجاب کے کئی دیگر علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت کم کر دیا۔

درجہ حرارت میں کمی نے ان علاقوں کے رہائشیوں کو اپنی جیکٹس ، سویٹر اور کمبل نکالنے پر مجبور کیا۔ناران میں دو انچ سے زیادہ برف ریکارڈ کی گئی۔

image source : Hum News

گلگت بلتستان میں بابوسر ٹاپ برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے بابوسر ٹاپ سے گزرنے والی این 15 قومی شاہراہ پر سفر پر پابندی عائد کردی ہے اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شاہراہ قراقرم استعمال کریں۔

وادی نیلم میں ارنگ خیل ، شانتھر ، گریس ، سرگن ، رتی گلی ، چتکٹھہ ، ​​پٹلیان اور بابون میں ہلکی برف باری ہوئی۔ ان میں سے بیشتر علاقوں کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔اس دوران اسلام آباد ، نتھیاگلی ، ایبٹ آباد اور قریبی علاقوں میں بارش ہوئی۔

image source ; Bol News

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش دوسری جانب کراچی والوں کے کیے محمہ موسمیات نے ابھی چند دن اور موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد رہا

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا