پاکستان کے اسٹار ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ملکی تاریخ پہلا تمغہ جیت لیا

پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ طلحہ طالب کی کامیابوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج انھوں نے دنیا بھر کے ویٹ لفٹرز کے لیے پہلا تمغہ جیت کر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے- نامناسب سہولیات کے باوجود دنیا کے ممالک جاکر تمغہ جیت کر آنا یقینا ایک بہت بڑی بات ہے پاکستان کے اسٹار اویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ملک کا پہلا تمغہ جیت لیا ہے۔

سالہ نوجوان نے تاشقند، ازبکستان میں اسنیچ ایونٹ میں 67 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا نہیں تھا ۔ ویٹ لفٹر نے 67 کلوگرام کے مقابلے میں سنیچ ایونٹ میں اپنی پہلی کوشش میں 143 کلو گرام وزن اٹھایا۔

طلحہ طالب نے پہلی کوشش میں 143 کلو گرام اٹھا یا ، تاہم اپنی دوسری اور تیسری اٹمپٹ میں وہ 146 اور 147 کلوگرام وزن اٹھانے میں ناکام رہے ، لیکن ان کی پہلی کوشش میں 143 کلوگرام وزن اٹھانا ان کے لیےپاکستان کے لیے تمغہ جتوانے کے لیے کافی تھا۔گزشتہ سال طلحہ نے ایشین چیمپئن شپ میں اسی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے