پاکستان کے مایہ ناز جیویلن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا -انھوں نے بھارت کے اولمپک چیمپین کا آخری تھرو تک ڈٹ کر مقابلہ کیا -اور بھارتی سپر سٹار کو پریشان کیے رکھا –
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیلویلین تھرو کے فائنل میں پاکستانی ارشد ندیم نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔ارشد ندیم نے تیسرے راؤنڈ میں سب سے لمبی 87.82میٹرتھروکی۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو رلڈاتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا،انہوں نے 88.17میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔جمہوریہ چیک کے ویڈلچ نے 86.67میٹرتھروکے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے ان کا یہ میچ براہ راست نشر کرکے پاکستانی کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا –