پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ‘عزمِ عالیشان’ کے عنوان سے خصوصی لوگو جاری

وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ‘عزمِ عالیشان، شاد رہے پاکستان’ کے عنوان سے خصوصی لوگو جاری کیا گیا ہے۔

آج [بدھ کو] ایک بیان میں، انہوں نے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط، خود انحصاری اور فلاحی ریاست اور اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمارے عظیم اور بہادر آباؤ اجداد اور شہداء کی زندگی کی تقلید کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ قیام پاکستان کے بنیادی مقاصد کے حصول اور عوام کی زندگیوں میں ایسی آسانی لانے کے لیے ضروری ہے جس کا خواب برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کے حقیقی معمار بنیں گے اور معاشی خود انحصاری کے وژن کے ذریعے تعلیم، روزگار اور کاروبار سمیت زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قیام پاکستان کی طرح پاکستان کو اسلامی فلاحی، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خودمختار ریاست بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے