پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملہ

پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ مارویہ ملک 2018 میں پہلی بار نیوز کاسٹر کے طور پر ٹی وی پر آئیں ۔ �ٹرانسجینڈر کے بارے میں آواز اٹھانے اور ان کو حقوق دلوانے کے لیے بات کرنے پر ان کو بار بار دھمکیاں ملتی رہیں جس کے بعد وہ لاہور سے ملتان اور اسلام آباد شفٹ ہوئیں اور وہیں سے چینل پر پروگرام کرتی رہیں -ان دنوں وہ لاہور میں تھیں
مارویہ ملک پر گزشتہ رات لاہور کے علاقے کینٹ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گھر واپس آرہی تھیں۔مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جس کے خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر کسی اور جگہ منتقل ہوگئیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل