پاکستان کی ٹی ٹونٹی میچ میں شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

کل غیر متوقع طور پر پاکستان تیسرے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینض کی ناتجربہ کار ٹیم سے میچ ہارا تو پوری قوم کو فکر لاحق ہوگئی کہ ورلڈ کپ میں یہ ٹیم کیا کرے گی اس پر اب شاہد آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا -پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بناسکی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا اسکور 220 کے قریب ہونا چاہیے تھا، شاداب خان زبردست کھیلے، باقی بیٹرز کو اس طرح کی کنڈیشنز اور پچز پر بہتر اسٹرائیک ریٹ رکھنا چاہیے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نسبتاً کمزور نیوزی لینڈ نے فل اسٹرینتھ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑی اس وقت بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مشغول ہیں ۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔نیوزی لینڈ کے چیپ مین نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی