48
کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف شیف ناہید انصاری المعروف ناہید آپا جنہیں آپ مختلف ڈیجیٹل چینلز اور یو ٹیوب چینلز پر خواتین و حضرات کو مزے مزے کھانے پکانے کی تراکیب سمجھاتے دیکھتے تھے انتقال کر گئیں۔ وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں –
روزنامہ جنگ کے مطابق نامور میزبان سدرہ اقبال نے گزشتہ روز بذریعہ سوشل میڈیا شیف کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناہید انصاری کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں ہیں۔انہوں نے ان کی نمازِ جنازہ کی تفصٰلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، جو گزشتہ شب ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں بعد از نمازِ عشاء ادا کی گئی۔وہ زبیدہ آپا ،کوکب خواجہ کے بعد تیسری خاتون تھیں جنھوں نے اس شعبے میں پورے ملک میں اپنی پہچان بنائی –