پاکستان کی تاریخ کی سب سے ہنگامہ خیز اسمبلی کل تحلیل کردی جائے گی ؛وزیراعظم کا اعلان

25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد بننے والی اسمبلی کل تحلیل کردی جائے گی -یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ہنگامہ خیز اسمبلی رہی جس کی وجہ سے ملک میں بہت زیادہ سیاسی انتشار پھیلا ،سیاستدانوں کی سیاسی مخالفت بدترین دشمنی میں تبدیل ہوئی پہلے عمران خان نے اپنے مخالفین کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا پھر عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم نے تحریک انصاف سے گن گن کر بدلے لیے -اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے -آج شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعہ دورہ کیا اور شہداء کے بچوں میں رقوم اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے اس کے بعد انھوں نے مختصر خطاب بھی کیا- وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی، آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

 

شہبازشریف نے کہاکہ شہدا کے ورثا اور غازیان سے ملاقات باعث فخر ہے،شہدا اور غازیوں نے پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 6 روز بعد پاکستان 76سال کا ہو جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ عوام منتظر ہیں پاکستان کب قرضوں سے جان چھڑا کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا، پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے،ہم سب نے ملکر پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے، حکومت اور اداروں نے ملکر ترقی و خوشحالی کا نظام وضع کر لیا ہے، ہم نے پاکستان کی زراعت کو ملکر ترقی دینی ہے، ہم وسائل کی بندر بانٹ کے بجائے، منصفانہ تقسیم کے نظام پر متحدہو جائیں -اس کے بعد آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان ہوجائے گا جو اگلے عام انتخابات تک ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گا -مگر اگلے الیکشن کب ہوں گے یہ پاکستان میں کوئی نہیں جانتا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز