وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے یا رہنے کے بارے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کی جانی چاہیے۔
جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کا بیان آج رات جاری کیا جائے گا اور اس کی تفصیلات کل وزارت خارجہ جاری کرے گی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فاٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے یا رہنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ یہ مناسب نہیں۔ جرمنی میں منعقدہ فاٹف اجلاس کا بیان آج شب جاری ہونا ہے جبکہ وزارت خارجہ میں کل (ہفتے) کو اس کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔