پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان کو سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا

کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں جو مشکل ترین کام ہیں ان میں سے ایک کام شہریوں کو ڈرا ئیونگ لائسنس کا حصول ہے -شہری چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں مگر انہیں لائسنس نہیں ملتا اور پھر منت سماجت اور تعلقات اور سفارش کے بعد ان کو ڈرائیونگ لائسنس دیا جاتا ہے -پاکستان کی مشہور شخصیات اور ہیروز کو بھی لائسنس ملنا ایک خبر ہی ہے -پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا۔ فخر زمان نے جمعرات کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان اور دیگر ٹریفک حکام سے ملاقات کی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں جاری مہمات اور اس کے ثمرات کو سراہا۔

 

 

 

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کے لئے لائسنس کا ہونا انتہائی ضروری ہے، سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرکے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسرقمر حیات خان نے کہا سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لئے سیمینارز کا بھی انعقاد کررہے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اور شہریوں کو دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے باقاعدہ ڈی ایل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جاتا ہے۔اس سے چند روز قبل لاہور میں لبرٹی چوک پر ٹریفک پولیس نے بابر اعظم کو بھی روک لیا تھا اور ان کو وارننگ بھی دی گئی تھی شائید اس کے بعد ہی دیگر کھلاڑیوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول پر غور کیا ہوگا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز