پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کے لیے کھانے کا مینیو سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کل بھارت پہنچی تو عوام نے ان کا دل کھول کر استقبال کیا -میڈیا پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں بھارتی عوام بابر بابر کے نعرے لگا کر پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہ رہے ہیں -اب یہ خبریں بھی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کھانے میں کیا کیا پیش کیا جارہا ہے -آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کے لیے کھانے کا مینیو سامنے آ گیا۔ ۔پاکستان ٹیم کے کھانے کے مینیو میں چانپیں، مٹن کڑاہی، بٹر چکن، گرلڈ فش، حیدر آباد کی مشہور بریانی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پروٹین والے کھانے میں مٹن، چکن، اور مچھلی شامل ہو گی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے اسٹیڈیم منتظمین سے باسمتی چاول، بولو گنیز ساس کے ساتھ اسپیگیٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے چیٹ میل میں حیدر آبادی بریانی شامل ہو گی۔کیونکہ بھارت میں ہندو برادری گوشت نہیں کھاتی صرف سبزیاں کھاتی ہے اس لیے کسی بھی کھلاڑی کے لیے بیف کا اہتمام نہیں کیا جائے گا البتہ باقی وہ جس قسم کی ڈش چاہیں گے ان کو فراہم کردی جائے گی –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے