پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی ٹی -ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے، سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے سفر کرکے کرائسٹ چرچ پہنچی ہے ، ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی قومی سکواڈ میں شامل ہیں – یہ میچز پاکستان بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے ، سہ ملکی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہو

گا،سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان ٹیم 15 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا ہے ۔

 

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی