پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے جائے گی یانہیں ؛ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اہم بیان جاری کردیا

بھارت نے ایشیا کپ پاکستان میں ہونے اور پاکستان نہ آکر کھیلنے کا اطہار کیا تو پاکستان نے بھی اس پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گی تو پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بھارت جاکر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی -پھر یہ فیصلہ ہوا کہ ایشیا کپ کے کچھ میچز پاکستان کی بجائے دوسرے ممالک میں کروادیے جائیں باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہو – اب اس پر ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے -زہرا بلوچ نے کہاہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، قومی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے اور اس حوالے سے حکومتی فیصلے کا جلد اعلان کیا جائے گا ۔

 

 

ان کامزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فکسچر کی فہرست کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔بورڈ نے چند روز قبل تمام شریک ممالک کو ڈرافٹ شیڈول جاری کرنے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور پر فکسچر لسٹ کی منظوری نہیں دے سکتے اور فیصلہ بالآخر ان کی حکومت نے ہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے، ہم میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق تمام پہلوؤں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جس میں پاکستانیوں کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں اپنی شرکت کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے

 

۔

پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے 2لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔ لیکن آئی سی سی اور بھارتی میڈیا نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔جس کے بعد پاکستان کو بھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑرہی ہے کیونکہ پاکستانی عوام بھارت کے اس شرمناک رویے پر سخت نالاں ہے اور پی سی بی پر سخت دباؤ ہے کہ بھارت کو اسی کے انداز میں جواب دیا جائے-اس کا اظہا ر نجم سیٹھی بھ کرچکے ہیں – اسی پر ایک ماہ قبل پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کا انحصارایشیاء کپ کی صورتحال پر ہے، اگر بھارت نے کوئی لچک دکھائی اور پاکستان کے فارمولے پر بات کی تو مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔میٹنگز کے دوران پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا اور پاکستان نے آئی سی سی عہدیداروں سے بھارت کے رویئے پرکھل کر بات کی، اس دوران پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قراردیا تھا ۔اب حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کو ہی کرنا ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی