پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ؛حسن علی کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیاہے ،ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ 2کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔اس سے قبل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہونگے اور ورلڈ کپ کی وجہ سے آرام کریں گے مگر اب ان کا نام بھی 16 رکنی پاکستانی سکواڈ میں شامل ہے

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بیٹسین محمد ہریرہ اور میانوالی کے آل راؤنڈر عامر جمال کو پہلی بار منتخب کیا گیاہے ، ٹیم میں عبداللہ شفیق ، امام الحق، شان مسعود، بابراعظم اور سر فراز احمد ،محمد رضوان ، سلمان علی آغا، سعودشکیل ، محمدہریرہ ،محمد نواز ،نعمان علی ، ابرار احمد ، عامر جمال ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حسن علی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اگلے ماہ سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی