پاکستان کا 40کروڑ روپے کی لاگت سے سبز ہلالی پرچم 500فٹ کی بلندی پر لہرانے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان اپنے ملک کا بلند ترین پرچم لگانے کا مقابلہ جاری ہے -سب سے پہلے 2017ءمیں بھارت نے 360فٹ کی بلندی پر اپنا پرچم لہرایا تھا جس کے جواب میں 14اگست 2017ءکو پاکستان نے 400فٹ کی بلندی پر پرچم لہرایا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین بلند ترین پرچم لہرانے کی دوڑ آئندہ یوم آزادی پر بھی ہوگی کہ پاکستان نے 40کروڑ روپے کی لاگت سے اپنا قومی پرچم 500فٹ کی بلندی پر لہرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس مقصد کے لیے لاہور میں 500فٹ بلند ٹاور بنایا جائے گا۔

 

 

میڈیا رپوٹس کے مطابق اس منصوبے پر پنجاب حکومت ترقیاتی بجٹ سے 40کروڑ روپے کی رقم خرچ کرے گی۔ یہ بلند ترین پرچم لاہور کے لبرٹی چوک میں 14اگست 2023ءکو یوم آزادی پر لہرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت اس معاملے میں پاکستان پر سبقت لے گیا تھا، جس نے اٹاری بارڈر پر418فٹ بلند پرچم لہرایا تھا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے