پاکستان کا چارٹرڈ طیارہ فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر روانہ

اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے بعد فلسطینی بہت تکلیف اور کرب کی حالت میں ہیں -کھانے پینے کی اشیاء نایاب ہوگئی ہیں اس کے علاوہ ادویات کی بھی کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کی زندگیوں کے چراغ گل ہورہے ہین -مگر دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان نے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نہصرف اعلان کیا بلکہ ان کی مدد کے لیے بھی عملی کام شروع کردیا –
پاکستان کا چارٹرڈ طیارہ اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہونیوالےفلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہو گیا۔ پاکستانی چارٹرڈ طیارہ امدادی سامان لے کراسلام آباد سےمصر کے لیے روانہ ہوا ،جہاں سے انہیں غزہ پہنچایا جائے گا، طیارے میں ضروری طبی سامان، خیمے اور کمبل شامل ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم پاکستان نے یہ واضح کردیا ہے فلسطین میں پاکستانی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، ۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے ۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے