پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو چاند پر روانہ

پاکستان نے آج ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا – پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو چاند کی جانب 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ ہو گیا،پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا،آئی کیوب کیو چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سےروانہ کیا گیا،آئی کیوب کیو 5دن میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا،آئی کیو ب کیو 3سے 6ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی، سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے دن 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث اس کے ابدائی سفر میں کچھ تاخیر ہوئی اور آئی کیوب کیو 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ کیا گیا۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد