پاکستان کا پہلا سمارٹ جنگل

وزیراعظم عمران خان کا سر سبز پاکستان کے حوالے سے اگلا قدم

رکھ جھوک جنگل پاکستان کا سب سے پہلا سمارٹ جنگل ہو گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس جنگل کا افتتاح کر دیا۔ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب راوی دریا پر لگائے جانے والے اس جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور یہ جنگل 3071 ایکڑ پر مشتمل ہو گا۔دریا کنارے بنائے جانے والے اس جنگل میں واکنگ ٹریکس بنائے جائیں گے، پھلوں کے باٖغات لگائے جائیں گے، اس کے علاوہ اس میں بوٹینیکل گارڈنز اور ریور پارکس بھی شامل ہوں گے۔

Image Source: Times Now Digital

اس کے علاوہ یہ جنگل مختلف جگہوں سے ہجرت کر کے آنے والے 13 قسم کے پرندوں کا بھی گھر ہو گا۔

ماحولیاتی آلودگی جس رفتار سے ہمارے خطے پر اثر انداز ہو رہی ہے ایسے اقدامات نہ صرف اس میں واضح کمی لائیں گے بلکہ انگزائٹی اور ڈپریشن کے مریض لوگوں کو، دفتری کاموں سے تھکے ہوئے عوام کو اور گھروں کےحبس سے گھبرائے ہوئے نفوس کو تفریح بھی فراہم کریں گے۔

ایوب خاور نے اس کیفیت کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے

جنگل جنگل اڑنے والے سب موسم

اور ہوا کا سبز دوپٹہ تیرے نام

Image Source: Pixabay

ایسی شادابی سے نہ صرف انسانوں بلکہ پرندوں اور حشرات الارض کو بھی خدا کی بنائی ہوئی اس کائنات میں سانس آئے گی۔

اس پراجیکٹ کی وجہ سے ہمارے ملک میں زراعت کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا اور انڈسٹریلائزیشن کے زہر نے ان فضاؤں کو جتنا آلودہ کیا ہے اس میں بھی کمی آئے گی۔لوگ جو ہم شکل مکانوں میں رہنے کے عادی ہیں اب گھروں سے باہر نکلیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹورازم کا دیرینہ خواب بھی اس شکل میں پورا ہو رہا ہے۔ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی حکومت مین جوش و خروش اور جذبہ پایا جا رہا ہے۔

Related posts

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا