پاکستان میں آج سال 2023 کا بجٹ پیش کیا جارہا -بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی۔بجٹ مین انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے ، توانائی شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ اور مواصلات شعبے کی ترقی کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، فزیکل پلاننگ اور تعمیرات شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ توانائی کے شعبے کے لیے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی، ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن کے شعبے کی ترقی کے لیے 263.6 ارب روپے جبکہ، دفاع کی مد میں 1804 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دفاعی بجٹ تینوں مسلح افواج کے علاوہ وزارت دفاع، دفاعی پیداوار، ذیلی اداروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔مالی سال 2022-23 میں دفاعی بجٹ 1530 ارب روپے مختص کیا گیا تھا ۔
کابینہ نے سماجی شعبے کی ترقی کے لیے 241.2 ارب روپے، صحت کے شعبے کے لیے 22.8 ارب روپے، تعلیم کے شعبے اور اعلی تعلیم کے لئے 81.9 ارب روپے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگراموں کے لیے 90 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔ 1150 روپے کا یہ بجٹ آج حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی -وفاقی وزیر خذانہ اسحاق ڈار یہ بجٹ پیش کریں گے –