پاکستان چینی فوج کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن میں کردار ادا کرنے کے لیے چینی فوج کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

وہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا سے چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے بندرگاہی شہر چنگ ڈاؤ میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

Image Source: DN

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد قوتوں کے خلاف جنگ میں چینی فوج کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کرنے اور مختلف سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں فریقوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اٹوٹ ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال چاہے کیسے بھی بدل جائے پاکستان کسی بھی وقت مضبوطی سے چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اس موقع پر چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے کہا کہ بیجنگ پاکستان کے ساتھ رابطے بڑھانے، تعاون کو مضبوط بنانے، علاقائی صورتحال کے پیچیدہ عوامل کا مناسب جواب دینے اور دوطرفہ تعلقات کی گہرائی سے ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب