پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت

سندھ سرکار جو سر سے لیکر پاؤں تک بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے -جس کے سابقہ چئیر مین مسٹر 10 پرسنٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں- جہاں تھر میں بھوک سے بچے بھوکے مر رہے ہیں اور بقول اسد عمر انھوں نے ایک روپے کی کرونا ویکسین عوام کو نہیں دی سرے محل کھڑے کردیے

IMAGE SOURCE : BBC

پولیس میں جرائیم پیشہ افراد کو اپنے مفادات کے لیے بھرتی کیا عزیر بلوچ جیسے غنڈوں کو اپنا رہنما بنایا -اب اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی بلکہ سب سے بڑا جرم کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے- سننے میں آرہا ہے کہ عنقریب ایک بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد خواہ وہ لڑکا ہو یا لڑکی اسلام قبول کرنا جرم ٹھہرے گا اور کوئی بھی غیر مسلم 18 سال سے پہلے دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوسکے گا

IMAGE SOURCE; Dawn News

لیکن ان بےشرموں کو شائید یہ علم نہیں کہ اسلام میں بچہ جب 7 سال کا ہوتاتا ہے تو اسے نماز پڑھنے کا کہا کہا جاتا ہے مگر جب وہ 10 سال کا ہوجائے تو والدین کو کہا جاتا ہے اس کو سختی سے نماز پڑھنے کا کہیں- اس کا مطلب یہ ہوا کہ 10 سال کی عمر میں شرعئ احکامات کا اطلاق ہوجاتا ہے تو وہ غیر مسلم جو 12، 15 یا اس سے زائید عمر میں مسجد جاکر سجدہ ریز ہونا چاہتے ہیں، روزے رکھنا چاہتے ہیں حج کا ارادہ رکھتے ہیں زکوٰت ادا کرنا چاہتے ہیں اور قرآن پاک کی تلاوت سے اپنے دلوں کومنور کرنا چاہتے ہیں وہ ان بدنیتوں کے کالے قانون کی وجہ سے محروم رہیں- گناہ اور مشرک کی زندگی گزاریں اور اگر ان میں سے کوئی کافر مرجاتا ہے تو کیا اس قانون کی وجہ سے جہنم چلاجائے

ایک اور چیز یہ کہ اس طرح تو 18 سال سے کم عمر غیر مسلم سوچ بھی نہیں پائے گا کہ اسے اسلام قبول کرنا ہے جو اس سے بھی بڑا ظلم ہے کتنے اصحاب ایسے گزرے ہیں جنہوں نے کمسنی میں اسلام قبول کیا ان کی شناخت یہی ہے کہ وہ بچپن میں ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے اور صحابی کے رتبے پر فایز ہوئے

لہٰزا سندھ اسمبلی اپنے آپ کو اس گناہ سے دور رکھے اور کوئی ایسا عمل نہ کرے جو مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کرے امید ہے سندھ اسمبلی کے بھی زیادہ تر ارکان اس بل کو اٹھا کر کوڑے کی ٹوکری میں ڈال دیں گے -ایسا نہ ہو کہ عوام سندھ سرکار کو ہی اٹھا کر نالوں میں پھینک دیں جو ان کے کرتوتوں کی وجہ سے دہایوں سے بند پڑے ہیں

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز