پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات میں تاخیر کو سپورٹ نہیں کرے گی ؛ زرداری کا نواز شریف کو پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق بیانات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک سندھ میں موجود ہے اور اندرون سندھ بھی وہ بآساانی اکثریت حاصل کرلے گی-البتہ تحریک انصاف اگر بلے کے نشان پر الیکشن لڑتی ہے تو کراچی میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دے گی –

پیپلزپارٹی نے نوازشریف کو بروقت انتخابات کیلئے پیغام پہنچا دیا ، پی پی رہنما فرحت اللہ بابر کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی،بعض جماعتوں کے بیانات سے تاثر ملا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے ، پیپلزپارٹی کا بڑا واضح مؤقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

 

 

پی پی رہنما کاکہناتھا کہ انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، آصف زرداری نے نوازشریف سے بروقت انتخابات کی بات کی ہے یا نہیں اس کا علم نہیں۔ان کاکہناتھا کہ دبئی میں ہونیوالی ملاقاتوں میں انتخابات کا معاملہ زیرغور آیا ہو گا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی ان دو پارٹیوں کی دبئی میں ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور انھوں نے ان دونوں جماعتوں سے الیکشن میں علیحدگی کا اشارہ بھی دے دیا -مگر کے پی کے میں ان کا ووٹ بینک تحریک انصاف نے بری طرح متاثر کیا ہے -اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک دے دیا –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟