پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اب امپائر نگ کے لیے تیار

پاکستان کی خواتین کرکٹرز کی بات کی جائے تو ان میں سب سے بڑا نام جو ذہن میں آتا ہے وہ ندا ڈار کا ہے -ندا ڈار بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اپنی قیادت میں انھوں نے بہت سے میچز بھی جیتے ہیں -مگر اب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ امپائرنگ کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اب وہ میدان میں بطور امپائر بھی آپ کو وکٹوں کے پیچھے کھڑی فیصلے دیتی دکھائی دیں گی –

قومی کرکٹر نے پی سی بی کے تحت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا چار روزہ ویمن امپائرز انڈیکشن کورس مکمل کرلیا، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب کورس کے انسٹرکٹر تھے۔ کورس میں کرکٹ کے قوانین کی معلومات سمیت بنیادی تربیتی سیشنز منعقد ہوئے، تحریری امتحان کے بعد شرکا سے ون آن ون انٹرویوز کیے گئے، کورس میں سابق ویمن انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی