پاکستان نے کسی بھی فورمیٹ میں مخالف ٹیم کو صرف 10 اوور 4 گیندوں پر آؤٹ کرکے ملکی تاریخ کا نیاکارنامہ سرانجام دے دیا ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی شاداب خان نے 8 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
متحدہ عرب امارات میں ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا ۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے۔قومی کرکٹرزنے ہانگ کانگ کھلاڑیوں کی شرٹس پر دستخط کیے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیلفیاں بھی لیں۔ pic.twitter.com/e90E9YqYSP— Maryam Malik (@MaryamMalikPK) September 3, 2022
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، گرین شرٹس نے پہلی بار کسی بھی فارمیٹ میں کسی بھی مخالف ٹیم کو 10 عشاریہ 4 اوورزمیں آؤٹ کی ہے ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا یہ 10واں کم ترین سکور ہے سب کع کم سکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ ترکی کی ٹیم کے پاس ہے جو 27 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی