پاکستان نے 352رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرلی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے شکست دے کر سب سے بڑاٹارگٹ چیز کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر  3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 ویں اوور میں4 وکٹوں پر حاصل کیا -کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 349 رنز کا ہدف 49ویں اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 118 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت ہوئی، فخر زمان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق نے 97 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 106 رنز   بابر اعظم نے 114 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، محمد رضوان 23 رنز بناسکے۔ خوشدل شاہ 27 اور افتخار احمد 11 رنز بنا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا اور ناٹ آؤٹ واپس آئے

کپتان بابر اعظم نے کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لئے ۔گزشتہ روز ٹاپ آرڈر پر بلے بازی کیلئے آنے والے بابر اعظم نے 114 رنز کی اننگز کھیلی ،بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں سکور کیں ۔اس سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے دو، دو سنچریاں سکور کی

اسکے ساتھ ہی پاکستان نے ٹاپ ٹین ورلڈ چیز میں ابھی جگہ بنا لی

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے