پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے میں شاہینو ں کو 12 سال لگ گئے -گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم تنازعات اور سازشوں کا شکار رہی -ان کے کھلاڑیوں پر پیسے لے کر میچ ہارنے کا الزام بھی کئی بار لگا اور چند کھلاڑیوں پر پابندیاں بھی عائید کی گئیں مگر اب بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان ٹیم کو پہلی بار اس قابل کردیا ہے کہ وہ ٹارگٹ کو چیز کرکے میچ جیتتے ہیں جو پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے -کل پاکستان نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو تیسرا میچ بھی ہرا دیا یوں پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہوگئی –
#PAKvsNZ|#Champs|
Mashallah Our Champs🌟🌟🌟
One word For Hero'es?? ❤ pic.twitter.com/GNwyDyMIxM— ᴍɪꜱꜱ ʙᴀᴛᴏᴏɴɪ | 𝙻𝚀🏏💚| (@Hijabigirl003) May 4, 2023
کل کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے مگر 288 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اور میں 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ینگ 33، ٹام بلنڈل66 اور ڈیرل مچل 21 ،ٹام لیتھم 45اور میکوسن 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور وسیم جونئیر نے 2,2 جبکہ سلمان علی آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی طرف سے اوپنر آنے والے امام الحق نے 90 رنز بنائے ، فخر زمان صرف 19 رنز ہی بنا پائے۔ کپتان بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عبداللہ شفیق بھی 19 رنز ہی بنا پائے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 32 اور سلمان علی آغا نے 31 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایڈم ملنے نے 2 اور کول مکونچی نے ایک شاہین کو پویلین کی راہ دکھائی۔