پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں کے شکست دے دی

اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق کی انفرادی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے منگل کو چٹاگانگ میں پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 109/0 سے کیا اور آخری دن صرف دو وکٹیں گنواکر فتح اپنے نام کرلی پاکستان کے دونوں اوپنرز آج آؤٹ ہوگئے عابد علی نے 91 اور عبداللہ شفیق نے 73 رنز بنائے – بابراعظم اور اظہر علی فتح یاب ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے کریز پر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان کو 202 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے تھے جس میں لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے 200 سے زیادہ رنز کی شراکت داری کی لٹن داس نے 113 اور مشفقر نے 91 رنز بنائے تاہم دوسری اننگ میں شاہین اور حسن علی نے ان کو جم کر کھیلنے نہ دیا شاہین اور اور حسن علی اپنی پانچ وکٹیں لے کر پاکستان کے باؤلرز میں سب سے زیادہ نمایاں رہے دونوں نے میچ میں 14 وکٹیں اپنے نام کیں

اس کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان کو 286 رنز پر آؤٹ کر کے پہلی اننگز میں 44 رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی نے سنچری اسکور کی جب کہ تیج الاسلام نے اننگز میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ اپنی دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 157 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے لیٹن نے سب سے زیادہ 59 اور شاہین آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور عابد علی نے دوسری اننگ میں بھی 100 رنز کی پارٹنر شپ کی دونوں نے نصف سنچریاں بھی بنائیں اور یوں پاکستان نے یہ میچ بآسانی اپنے نام کرکیا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے