پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو  پاکستان نے پہلے میچ میں  8وکٹوں سے شکست دے دی ۔  مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے   169 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہو گئی ۔

قومی کرکٹ ٹیم نے  170 رنز کا ہدف  41ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ 170 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گری – پاکستانی اوپنر  منیبہ علی 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئیں ۔ اس کے بعد ساتھی اوپنر سدرہ امین اور کپتان   بسمعہ معروف  نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا  اور سکور کو  168 تک پہنچایا جہاں جیت سے صرف دو رنز قبل سدرہ امین  76 رنز بنا کر  کلین بولڈ ہو گئیں ۔ دونوں نے 145 رنز کی پارٹنر شپ بناکر نیا ریکارڈبھی قائم کردیا -پاکستان کو 3 ایک روزہ میچ کی سیریز میں 1 – 0 کی برتری حاصل ہوگئی

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے