پاکستان نے ویلنٹائن ڈے پر بھارت سے آئے عاشق جمبرا رام کو رہاکردیا

کہتے ہیں عشق کا بھوت سر پر سوار ہوجائے تو موت کا خوف بھی نہیں رہتا -اس کی ایک مثال بھارت کے رہائشی جمبرا رام نے اس وقت پوری کی جب وہ جان بچانے کے لیے اتنا بھاگا کہ بارڈر کراس کرکے پاکستان پہنچ گیا – /p>
 

 

بارڈر پر ڈیوٹی دینے والے سیکیوریٹی اہلکاروں نے اسے پکڑا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ پاکستان آگیا ہے -تاہم اب ویلنٹائن ڈے 14 فروری کو حکومت پاکستان نے اس کو بھارت کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس پر وہ خوشی سے نہال ہوگیا -جمبرا رام کو 6 ماہ بعد جہاں واپس اپنے گھر جانے کی خوشی تھی وہیں وہ اپنی محبوبہ کو یاد کرکے اداس بھی دکھائی دے رہا تھا۔پاکستان رینجرز پنجاب نے منگل کے روز دو بھارتی نوجوانوں کو واہگہ / اٹاری بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کیا گیا، ان میں سے ایک راجو نامی نوجوان کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھا جبکہ دوسرا نوجوان جمبرا رام راجستھان انڈیا کا رہائشی ہے۔

اپنی روانگی سے قبل اس عاشق نے اس رات کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے علاقہ میں ہی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا، دونوں نے رات کے وقت گھر سے بھاگنے اور شادی کا پروگرام بنایا تھا، جب وہ رات کو لڑکی کے گھر میں داخل ہوا تو لڑکی کی ماں جاگ رہی تھی اور اسے ہمارے منصوبے کا علم ہوگیا تھا۔
لڑکی کی والدہ کے شور مچانے پر لڑکی کے خاندان کے دیگر افراد بھی جاگ گئے جس پر اسے جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا،رات کے وقت راستہ بھٹکنے سے وہ بارڈر کراس کر کے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا۔نوجوان عاشق کے مطابق اسے پاکستان رینجرز نے پکڑ لیا تھا اور اسے چھ ماہ سزا ہوئی جو مکمل ہونے کے بعد اسے رہائی ملی ہے اور اب میں واپس اپنے ملک اور اپنے والدین کے پاس جارہا ہوں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے