پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کی ان فارم ٹیم 15 سال بعد پاکستان پہنچ گئی پاکستان نے بھی 17 ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے ون ڈے کے لیے اپنے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت مجموعی طور سے ورلڈ نمبر 1 ہے

IMAGE SOURCE: DNA India

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 12 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے رواں ماہ کے شروع میں تین میچوں کی سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ قذافی سٹیڈیم 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ٹی 20 کی میزبانی کرے گا۔

پہلا ون ڈے اسکواڈ۔ان کھلاڑیون پر مشتمل ہے بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، فخر زمان ، حارث رؤف ، حسن علی ، افتخار احمد ، امام الحق ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر ، زاہد محمود .

پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹج ہوگا تاہم کین ولیم سن کی قیادت میں کھیلنے والی اس ٹیم کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بھر پور فارم میں ہے لیکن پاکستان کی ٹیم کی یہی خوبی ہے کہ یہ کسی بھی ٹیم کو کسی بھی جگہ شکست دینے کی بخوبی صلاحیت رکھتی ہے اسی لیے اسے موسٹ پریڈیکٹ ایبل ٹیم کہا جاتا ہے

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے