پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 253 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ جاری ہے جو اس وقت سیمی فائنل کی شکل اختیار کرگیا ہے کیونکہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی – بارش کے باعث میچ کو 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا -آج عبداللہ شفیق نے فخر زمان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا مگر فخر صرف 4 رنز بنا پائے بابر اعظم نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی 29 رنز پر آؤٹ ہوگئے -پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے ان کے علاوہ حارث صرف 3 رنز اور نواز 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد افتخار نے ایک بار پھر رضوان کا بھرپور ساتھ دیا -لیکن پھر افتخار بھی 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے شاداب خان بھی صرف 3 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے -پاکستان کے محمد رضوان ایک بار پھر مرد میدان بن کر وکٹ پر کھڑے رہے اور 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک رن بنایا – پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 253 رنز کا ٹارگٹ دے دیا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی